ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان انتظامیہ نے پٹرول ڈیزل کی فراہمی محدود کرنے کا حکم دیا

جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان انتظامیہ نے پٹرول ڈیزل کی فراہمی محدود کرنے کا حکم دیا

Sun, 24 Feb 2019 23:19:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 24 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں جاری کشیدگی کے درمیان بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔معلومات کے مطابق سرینگر۔جموں ہائی وے کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ایندھن کے ذخائر کم ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو پٹرول۔ڈیزل کی محدود فراہمی کرنے کا حکم دیا، جبکہ پورے کشمیر میں پٹرول پمپس پر لوگوں کی لمبی قطاریں نظر رہی ہیں۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ سرینگر۔جموں ہائی وے کے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ایندھن کی کمی ہو جانے کی وجہ سے کشمیر میں انتظامیہ نے ڈویژن میں ایندھن کی فراہمی محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پوری وادی کشمیر میں پٹرول پمپس پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اور گھبرائے لوگوں نے اپنے اپنے گاڑیوں میں ایندھن بھرنے اور ضروری سامان کی سٹوریج شروع کر دیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ جلد سے جلد ایندھن ذخائر کو دوبارہ بھرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی ذخائر بھر جائے گا، محدود کرنے کے حکم کو واپس لے لیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ نے لوگوں کو افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے اور ان سے تعاون مانگا ہے۔بتا دیں کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان حکومت ہند نے بڑی کارروائی کے اشارے دیے ہیں۔وہیں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے ہندوستان کی طرف سے بڑے اقدامات کرنے کی بات کہی ہے،اگرچہ پاکستان پر بین الاقوامی سطح کا دباؤ دکھائی دینے لگا ہے۔اس دباؤ کے سبب ہی پاکستان حکومت نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔بتا دیں کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی تھی۔


Share: